گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے انعام بٹ پہلوان نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا

ترکی میں ہونے والی ولڈ پیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گوجرانوالہ کے نامور پہلوان انعام بٹ نے فائنل مقابلہ میں جارجیا کے پہلوان اراکی متستوری کو ہرا کر چیمپئن شپ جیت کر گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔ انعام بٹ نے جارجیا کے پہلوان کو خوب داؤ پیچ آزما کر چاروں شانے چت کیا۔ انعام بٹ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہے۔مقابلہ جیتتے ہی انعام پہلوان نے سجدہ شکر بجالایا اور اکھاڑے میں سبز ہلالی پرچم لہرا یا۔اس سے قبل انہوں نے رومانیہ، رشیا، ناروے، ترکی اور یونان کے پہلوانوں کو عبرتناک شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔واضح رہے انعام بٹ نے یہ چیمپئن شپ دوسری مرتبہ اپنے نام کی ہے۔

انعام بٹ نے یہ چیمپئن شپ دوسری مرتبہ اپنے نام کی ہے

جی نیوز کو موصول ہونے والے خصوصی ویڈیو پیغام میں انعام بٹ نے پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے دعائیں کرنے کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنا گولڈ میڈل ان نوجوان پہلوانوں کے نام کرتے ہیں جو نامصائب حالات میں اکھاڑوں میں پریکٹس کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ پہلوانوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ اولمپکس جیسے بڑے مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل حاصل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں