گوجرانوالہ کے انعام پہلوان کی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں دھواں دار انٹری

گوجرانوالہ کے نامور پہلوان انعام بٹ ترکی میں ہونے والی ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں دھواں دھار انٹری کرتے ہوئے دوراؤنڈز میں ناروے اور پرتگال کے پہلوانوں کو ناک آؤٹ کرتے ہوئے 0-3 سے شکست دے دی۔ جس کے بعد انعام پہلوان نے چیمپئن شپ کے مین راؤنڈ 16 کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے جہاں ان کا مقابلہ رومانیہ کے پہلوان سے مقابلہ ہوگا۔ انعام بٹ کے ساتھ ان کے والد محمد صفدر بٹ پہلوان بطور کوچ ترکی گئے ہیں۔
ان مقابلوں کی مزید تفصیلات اس لنک سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔
http://unitedworldwrestling.org/

اپنا تبصرہ بھیجیں