سیکرٹری ریونیو بورڈ پنجاب نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں بریگیڈیئر(ر) محمد اسلم گھمن ، چوہدری عظیم نوری گھمن کے ہمراہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ جھاڑیانوالہ کے قریب مجوزہ یونیورسٹی کی اراضی کا دورہ کیا ۔ سمبڑیال یونیورسٹی کیلئے 615 ایکڑ اراضی کیلئے فزیبلٹی رپورٹ بھی تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں اعلی تعلیمی اداروں کا قیام موجودہ حکومت کے منشور میں شامل ہیں تاکہ طلباوطالبات کو بین الاقوامی معیار کی تعلیمی و تحقیقی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام اداروں سے کرپشن کا خاتمہ کرکے انہیں مضبوط اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
Load/Hide Comments