ضلع گوجرانوالہ میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والا گرینڈ انسداد تجاوزات آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں (8اکتوبر )کے آپریشن میں مجموعی طور پر 1174کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی کس کی تفصیل درج ہے، اب تک( سٹی میں میونسپل کارپوریشن کی طرف سے 31کنال اور 16مرلے ،محکمہ ریونیو کی طرف سے 28کنال 16مرلے )،(ریونیو کی طرف سے تحصیل وزیرآباد میں 126کنال1مرلہ )،(تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ریونیو کی طرف سے 797کنال 4مرلے)،(تحصیل صدر میں ریونیو کی طر ف سے 69کنال 12مرلے)،(تحصیل کامونکے میں ریونیو کی طرف سے 115کنال 3مرلے اور میونسپل کمیٹی کامونکے کی طرف سے 8کنال 19مرلے) زمین واگزار کرائی جا چکی ہے ،جبکہ یکم اکتوبر سے 7اکتوبر تک آپریشن میں 856کنال 6مرلے اراضی واگزار کرائی گئی ہے۔مجموعی طور پر واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت تقریباً78کروڑ 11لاکھ سے زائد ہے ،کار سرکار میں مداخلت پر 8مقدامات بھی درج کروا دیے گئے ۔ آپریشن میں2 ہزار عارضی اور 852پختہ تجاوزات مسمار کر دی گئی ہیں۔غیر قانونی تجاوزات پر 875تنبیہ بھی جاری کی گئی ہیں
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی سربراہی میں گوجرانوالہ شہر اور ضلع میں حکومت پنجاب کی کلین اور گرین پنجاب مہم بھرپر طریقے سے جاری ہے جس میں میونسپل کارپوریشن ،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز،ہائی ویز،پی ایچ اے،جی ڈی اے،سوئی گیس،گیپکو ،سمیت دیگر محکموں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور انسداد تجاوزات آپریشن کو ڈسٹرکٹ پولیس کی مکمل معاونت حاصل ہے ۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ آپریشن میں مزید شدّت لائی جائے گی اور اس کا دائرہ کار بھی وسیع کیا جائے گا ،جی ٹی روڈ پر قائم غیر قانونی تجاوزات کو بھی بلا تفریق ہٹایا جائے گا اور اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ کسی سے ناانصافی نہ ہو اور نہ ہی کسی کو غیر قانونی ریلیف دیا جائے گا ۔سرکاری اراضی پر تجاوزات کی کوئی بھی نوعیت ہو اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Load/Hide Comments