وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ٹیم نے ضلع نارووال میں چھاپہ مار کر میگا کرپشن سکینڈل میں ملوث لینڈ مافیا کے سرغنہ اور محکمہ مال کے پٹواری کو گرفتارکرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی وفاقی حکومت کی ملکیتی 605 کنال زرعی اراضی واگزارکروا لی گئی۔
ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شیخ فرید احمد کا جی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جعلسازی کے ذریعے 10 کروڑ مالیت کے رقبہ کو قبضہ مافیا کے نام کرنے والے پٹواری اور مافیا ارکان حراست میں لے لئے گئے۔ گرفتار ملزمان میں پٹواری محمد ناظم اور لینڈ مافیا کا سرغنہ عابد اصغر شامل ہیں۔ میگا کرپشن سکینڈل پر کارروائی اینٹی کرپشن کی خفیہ رپورٹ پر تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کی گئی جبکہ واگزار کروائی گئی 605 کنال اراضی واپس وفاقی حکومت کے نام کرا دی گئی ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں ریجن بھر میں جاری ہیں، سرکاری زمینیں واگزار کروائیں گے۔
Load/Hide Comments