ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی سربراہی میں کلین اور گرین پنجاب مہم کے تحت ضلعی انتظامیہ کا غیر قانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن گیارہویں روز بھی جاری رہا۔گزشتہ روز دستگیر فیملی کا پٹرول پمپ مسمار کرنے کے بعد جی ٹی روڈ پر ہائی ویز کی اراضی پر قائم مزیدتین پٹرول پمپس مسمار کر دیے گئے ۔کاروائی میں ہائی ویز ،کارپوریشن،محکمہ ٹرانسپورٹ،ریونیو،سوئی گیس ،گیپکو،پولیس سمیت دیگر محکموں کے کے افسران اور عملہ نے حصہ لیا ۔
تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں مسمار کیے گئے فلنگ سٹیشنز میں بس سٹاپ کے قریب واقع شیخ یونس شیل پٹرولیم ،لیدر کالج کے سامنے واقع مغل فلنگ سٹیشن ٹوٹل پٹرولیم اور کنگنی والا بائپاس کے قریب واقع شالیمار فلنگ سٹیشن شیل پٹرولیم شامل ہیں ۔محکمہ ہائی ویز کی اراضی پر 55سال سے زائد عرصہ سے غیر قانونی طور پر فلنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے جن کا ہائی وے اور پمپ مالکان کے پاس کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا ہائی وے ڈیپارٹمنٹ نے مالکان سے ریکارڈ طلب کیا جو وہ فراہم کرنے میں ناکام رہے ۔
جس کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے متعلقہ محکموں کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اپنی نگرانی میں مسمار کروایا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)کنول بتول،ایس پی صدر شہباز ،اسسٹنٹ کمشنر (سٹی)حناء ارشد،سی او کارپوریشن سردار نصیر احمد ایکسیئن ہائی وے ،گیپکو ،سوئی گیس ،ریونیو،پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران اور عملہ اس موقع پر موجود تھے ۔
Load/Hide Comments