ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کے سلسلہ میں جاری آپریشن میں سرکاری زمینوں پر غیر قانونی طور پر قبضہ کرکے بننے والے پٹرول پمپس مسمار کرنے کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار کی اراضی کے آخری انچ کو واگزار کرانے تک آپریشن پوری شدت سے جاری رہے گا اور تمام پختہ و عارضی تجاوزات کو ختم کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں تمام تحصیلوں اور شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس میں اب تک ساڑھے 4ہزار کنال سے زائد سرکاری اراضی واگزار کروائی جا چکی ہے جس کی مالیت ڈیڑھ ارب سے زائد ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کو مفاد عامہ اور بہترین مصرف میں لایا جائے گا ۔
Load/Hide Comments