محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے سیکرٹری ڈسرکٹ آر ٹی اے عدنان ارشاد چیمہ نے مختلف علاقوں میں ناکے لگا کر گاڑیوں کی انسپکشن کی اور انسپکشن کے دوران انہوں نے 48گاڑیوں کو چیک ، 20گاڑیوں کو بنداور6گاڑیوں کو چالان کیا۔ محکمہ ماحولیات کی ٹیموں کی طرف سے مضر صحت دھواں چھوڑنے والی مزید 7فیکٹریاں سیل جبکہ 4فیکٹریوں کو نوٹسز جاری کیے گئے ۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے122گاڑیوں کی انسپکشن کی گئی اور 107گاڑیوں کو مضر صحت دھواں اور اوور لوڈنگ کے باعث چالان کیے گئے ،15گاڑیوں کو موقع پر بند کیا گیا جبکہ 28,400روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کا مضر صحت دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں،بھٹیوں اور کارخانوں کے خلاف کاروائی کی گئی ،کاروائی کے دوران مضر صحت دھواں چھوڑنے والی7فیکٹریوں (شافی پلاسٹک انڈسٹری گلہ راجکوٹ،ارشد کوپلہ فرنس گلہ راجکوٹ،افتخار کوپلہ فرنس گلہ راجکوٹ،خالد کوپلہ فرنس گلہ راجکوٹ،بوٹا کوپلہ فرنس گلہ راجکوٹ،حافظ نعیم کوپلہ فرنس گلہ راجکوٹ،رحمت پیپر انڈسٹری سلطان سٹیٹ انڈسٹریل ایریا II)کو خلاف ورزی پرسیل کیا گیا جبکہ 4فیکٹریوں(شفقت علی ولد نذیر حسین پوٹری ورکس کنگنی والا بائی پاس ،علی مطہر پوٹری ورکس کنگنی والا بائی پاس،ذوالفقار علی پوٹری ورکس کنگنی والا،پرویز پوٹری ورکس کنگنی والا)کو خلاف ورزی پر نوٹسز جاری کیے گئے کہ وہ غیر معیاری تیل کے استعمال سے گریز کریں اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے دیگر اقدامات بروئے کار لائیں تا کہ کسی بھی قسم کی کاروائی سے بچ سکیں۔
ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سیکرٹری آرٹی اے عدنان ارشاد چیمہ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں انسپکشنز کیں جس میں انہوں نے 48گاڑیوں کی انسپکشن کی ,انسپکشن کے دوران 20گاڑیوں کو بندکیا گیا اور6گاڑیوں کو چالان بھی کیا گیا ۔
ٹریفک پولیس کی جانب سے 122گاڑیوں کی انسپکشن کی ۔انسپکشن کے دوران مضر صحت دھواں ،اوور لوڈنگ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے والی 107گاڑیوں کو چالان کیا اور 15گاڑیوں کو موقع پر بند کیا جبکہ 28,400روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا ۔
ٹریفک پولیس نے این جی او (یوتھ احساس )کے ہمراہ عوام میں سموگ سے بچاؤ کے سلسلہ میں آگاہی واک کا اہتمام کیاجو چچھر والی پُل سے لے کر نثار چوک تک اختتام پذیر رہی جس کا مقصد عوام میں سموگ سے بچاؤ اور ٹریفک قوانین کی پاسدار کرنا تھا آگاہی واک میں شامل عوام الناس میں سموگ سے بچنے کی احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس اور ڈسٹ ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ڈرئیورز حضرات کو گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ کروانے اور ما.حولیاتی آلودگی کے اسباب بننے والی گاڑیوں کے خلاف حکومت پنجاب کی طرف سے شروع کیے گئے آپریشن سے بھی آگاہ کیا تا کہ وہ متوقع کاروائی سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی فٹنس کو یقینی بنا سکیں ۔
Load/Hide Comments