گوجرانوالہ میں ترقیاتی کام! دو بڑوں نے سر جوڑ لیے

گوجرانوالہ میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری سرور اور نومنتخب چیرمین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ عامر رحمن میں اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں گورنر پنجاب نے شیخ عامر رحمن کو چیرمین منتخب ہونے پر مبارباد دی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوءے گوجرانوالہ میں بھی ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی مکمل کی جائے۔
دوسری طرف جی ڈی اے کے چیئرمین شیخ عامر نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ وہ جی ڈی اے کو ایک مثالی ادارہ بنا کر دم لیں گے جہاں ہر ساءل کی داد رسی کی جائے گی۔ ادارہ سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کرکے عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ان کی ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں