بے جوڑ شادیاں، عدم برداشت ،انڈین ڈرامے ساس اور سوشل میڈیا طلاق کی بڑی وجوہات ہیں، موجودہ دور میں کوئی بھی فریق اپنی غلطی ماننے کو تیار نہیں اکثر معاملات میں خاندان کے بڑوں کو بھی نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ مصالحتی کمیٹیوں کے چیئرمینوں خواجہ طارق جاوید نائیک، محمد یحییٰ بٹ، عاطف مسعود بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انڈین چینلز پر چلنے والے ڈراموں میں فلمائے گئے شادی اور طلاق کے مناظر بھی گھروں میں دہرائے جاتے ہیں جن سے مسائل کا حل مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قبل ازیں گھر کے بڑوں اور کونسلرز کے سمجھانے پر صلح صفائی ہو جاتی تھی لیکن اب دونوں اطراف سے باہمی اختلاف مل بیٹھ کر نمٹانے کا رحجان ختم ہوگیا ہے بلکہ فوری عدالت سے رجوع کرلیا جاتا ہے۔ رانا اورنگزیب، عامر اکرام بٹ، لالہ ظہیر احمد اور عمر جاوید بٹ نے بتایا کہ ڈراموں میں دیکھ کر شادی کیلئے دونوں طرف سے حقائق چھپائے جاتے ہیں طلاق کے کیسوں میں دونوں طرف کی ساس بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
Load/Hide Comments