گوجرانوالہ: مالکان نشہ کرنے والے ڈرائیوروں سے اپنی گاڑیاں بچالیں، سی ٹی او

سموگ کے حوالے سے سٹی ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے ای لائبریری جناح سٹیڈیم میں ٹریفک قوانین اور سموگ آگاہی مہم کے سلسلہ میں تاجروں، اڈا مالکان اور ڈرائیورز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اڈا مالکان اپنی گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفیکیٹ ضرور حاصل کریں کیونکہ پرانی اور ناقابل استعمال گاڑیاں ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ ہیں جس میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔
انہوں نے شرکاء کو ہدایات جاری کیں کہ گاڑی مالکان نشہ کرنے والے ڈرائیورز کو اپنی گاڑی چلانے نہ دیں۔ ایسے ڈرائیور اپنی زندگی خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ سڑک پر چلنے والے افراد اور ٹریفک کیلئے بھی خطرے کا باعث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں