گوجرانوالہ میں بھی ہیلمٹ نایاب ہوگئے، ہیلمٹ بلیک میں فروخت ہونے سے موٹر سائیکل سواروں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کے بعد گوجرانوالہ میں بھی موٹر سائیکل سواروں کیلئے 15 اکتوبر سے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیا گیا ہےاور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے اور سزاؤں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد گوجرانوالہ میں شہریوں نے ہیلمٹ کی خریداری شروع کردی ہے اور موٹر سائیکل مارکیٹ اور دیگر مقامات پر ہیلمٹ نایاب ہوگئے ہیں۔
موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے ہیلمٹ کی خریداری میں غیر معمولی اضافہ کے باعث شہر بھر میں ہیلمٹ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے اور 700 روپے والے ہیلمٹ کی قیمت 1200 سے 1500 روپے تک جا پہنچی ہے اور شہری مہنگے داموں ہیلمٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے حکومت سے زائد قیمت پر ہیلمٹ فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف کاروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں