موسم کے انگڑائی لیتے ہی مہمان پرندے ہزاروں میل کا سفر کرکے گوجرانوالہ پہنچ گئے

روسی ریاستوں اور چائنہ میں برف باری شروع ہوتے ہی خوبصورت پرندوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں کا رخ کرلیا ہے۔ ان پرندوں کی بڑی تعداد گوجرانوالہ ریجن میں دریائے چناب سمیت دیگر ندی نالوں اور جھیلوں کا رخ کررہی ہے۔ جہاں ہزاروں میل کا سفر کرکے مرغابی، فاختہ، کبوتر، نیلا مرغ، بلے کے بعد نڑی، سرخاب، مگ اور دیگر پردیسی پرندوں کے غول جوق در جوق پہنچ رہے ہیں۔
یہ پرندے موسم سرما انہی پاکستانی علاقوں میں گزارنے کے بعد موسم بہار میں واپس لوٹ جائیں گے۔ ان پرندوں کی آمد سےدریاؤں، ندی نالوں، تالابوں، کھیتوں اور کھلیانوں کی رونقیں بحال ہو گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں