گوجرانوالہ: جلیل ٹاون کے علاقہ میں شوہر نے بیوی کو غیرت نام پر قتل کردیا ، آشنا سے مراسم پر بیوی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکرے کر کے نہر میں نہانے جا رہا تھا۔ملزم رضا رحمن کا اعتراف
تھانہ صدر کے علاقہ جلیل ٹاون میں شوہر نے غیرت نام پربیوی کو قتل کردیاملزم رضارحمن اپنی بیوی کی نعش کے ٹکرے کرنے کے بعد ایسے نہر میں بہانے جا رہا تھاکہ پولیس نے پکڑ کر ملزم کے قبضہ سے بوری بند نعش برآمد کر لی پولیس کے مطابق ملزم رضا رحمن گذشتہ کئی سالوں سے روزگار کے سلسلہ میں بیرون ملک مقیم تھاوطن واپسی ایسے شک گزرا کے اس کی بیوی کے کسی شخص کے ساتھ تعلقات ہیں جس پر ملزم رضاالرحمن نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کی نعش کے ٹکرے کرکے بوری میں ڈالے اور ملزم ان کو نہر میں بہانے کے لیے جا رہا تھاکہ ایسے گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق مقتولہ عدیلہ کی گیارہ سال قبل رضا الرحمن سے شادی ہوئی تھی اور اسکے تین بچے تھے جبکہ ملزم رضا رحمن نے بتایا کہ اسے شک گزرا کے اس کی غیر موجودگی میں اسکی بیوی عدیلہ کا اسکے آشنا سے میل جول اور ٹیلیفونک گفتگو ہوتی ہے جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے اپنی بیوی کو گلہ دبا کر قتل کرنے کے بعد اس کے ٹکرے کر کے بوری میں ڈالے جنہیں نہر میں بہانے جا رہا تھاکہ ایسے پولیس نے پکڑ لیا