ضمنی انتخابات میں گوجرانوالہ ریجن سے قومی اسمبلی کا ایک حلقہ شامل ہے جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے

ملک بھرمیں آج ضمنی انتخابات کے سلسلسہ میں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔ اس موقع پر گزشتہ روز پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسرشاہد حنیف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق پر عمل کروایا جائے ۔قانون کا احترام کرنے والوں سے نرمی جبکہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے ۔ اس ضمن میں کسی قسم کا پریشر قبول نہ کیا جائے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے سلسلہ میں گجرات پولیس لائنز میں پولیس افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسرگوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود ،ایس پی انویسٹی گیشن امجد محمود قریشی و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔دوران خطاب ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ الیکشن کے دوران تمام پولیس افسران مکمل طور پر غیر جانبدار رہیں ۔انہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں