گوجرانوالہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت شہروں کے بعد دیہی علاقوں کے گلی کوچوں میں بھی مویشی باندھنے پر پابندی لگا دی گئی ،مٹی وکوڑے کے ڈھیر،غسل خانے ،گیراج ،سیڑھیاں ودیگر تعمیرات اپنی مدد آپ کے تحت ہٹانے کیلئے 2دن کی وارننگ دے دی گئی علماء کرام وارننگ پر مبنی اعلانات بھی کریں گے۔گھروں کے سامنے قائم تھڑے ، رکاوٹیں،غسل خانے،اونچے گٹر، سیڑھیاں، موٹریں ودیگر تجاوزات بھی ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔حکومت نے دیہی مساجد کے آئمہ کو لاؤڈسپیکر پر 2دن کی وارننگ پر مبنی اعلانات کرنے اور جمعہ کے اجتماعات میں10سے 15منٹ تک صفائی پر لیکچر دینے کی سفارش کی ہے
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments