گوجرانوالہ۔پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کاروائی

گوجرانوالہ پولیس کی رواں ماہ میں انسدادِ منشیات، ناجائز اسلحہ اور کائٹ فلائنگ کے خلاف بھرپور کاروائی درندہ صفت جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر معاشرے کا ناسور ہیں۔ ضلع گوجرانوالہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر معین مسعود

گوجرانوالہ سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے رواں ماہ میں انسدادِجرائم کے حوالے سے جاری کریک ڈاون میں شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے منشیات فروشوں ، ناجا ئز اسلحہ اور پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاون کے نتیجہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں ماہ کے ابتدائی دس دن میں منشیات فروشی کے خلاف225مقدمات درج کر کے 81کلو گرام چرس ، 2کلو تین گرام ہیروئن، چار کلو گرام افیون ،1288 لٹر شراب برآمد کی جبکہ ناجائز اسلحہ کے خلاف مربوط کاروائی کرتے ہوئے ایک عدد کلاشنکوف ، پانچ عدد رائفل ، ایک عدد بندوق بارہ بور، پالیس عدد پسٹل ، اور ایک عدد خنجر برآمد کیامزید برآن پتنگ بازی کے خلاف جاری مہم کے نتیجہ میں پچیس سے زائد مقدمات درج کرکے متعدد افراد کو حوالات جوڈیشل بھجوایا گیا۔سٹی پولیس آفیسر گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے انسداد جرائم کے حوالے سے جاری کریک ڈاؤن کو ٹھوس بنیادوں پر جاری کرکھنے کی ہدایت مناسب جاری کیں۔درندہ صفت جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ان کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ضلع گوجرانوالہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں