گوجرانوالہ ۔ناراض بیویوں کو منانے کے لئے 27 شوہروں نے کیا کام کر دکھایا جانئے ۔

گوجرانوالہ میں فیملی کورٹس میں ایک ہفتہ کے دوران ناراض بیویوں کو منانے کے لئے 27شوہروں نے دعوے دائر کئے ، فیملی کورٹس نے خواتین کو نوٹس جاری کر کے نومبر کی مختلف تاریخوں پر طلب کر لیا ۔ مختلف علاقوں کے رہائشی افراد ناصر ، نعمان ، محمد احمد ، رزاق اور اصغر وغیرہ نے موقف اختیار کیا کہ بیویاں معمولی باتوں پر ناراض ہو کر میکے چلی گئیں ، منانے کے لئے رشتہ داروں اور تعلق واسطے والوں کو بھی بھیجا لیکن خواتین نے واپس آنے کی بجائے طلاق کا مطالبہ کر دیا ۔ فیملی کورٹس نے دعوے سماعت کے لئے منظور کر لئے ہیں اور خواتین کو نوٹس جاری کر کے نومبر کی مختلف تاریخوں پر طلب کر لیا ہے ۔معمولی باتوں پر میاں بیوی کے درمیان لڑائی جھگڑے معمول بن گئے جس کے باعث خواتین کی طرف سے خلعہ کے کیسوں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے دیگر شیروں کی طرح گوجرانوالہ میں بھی بیویوں کی طرف سے طلاق کے مطالبے شرح میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں