اسلام آباد ( میڈیا رپورٹس)
پی ٹی اے تمام موبائل استعمال کنندگان کو ایس ایم ایس بھیج رہا ہے کہ وہ 20 اکتوبر سے پہلے اپنے سمارٹ فونز اور جی ایس ایم ڈیوائvسز کی تصدیق کرلیں،اس کے بعدصرف تصدیق کردہ موبائل فون اورڈیوائسز ہی فعال رہینگی باقی کو بلاک کر دیا جائے گا اگر کسی کو ایس ایم ایس نہ ملے ، تب بھی وہ اپنی جی ایس ایم ڈیوائسز کی خود سے تصدیق کر سکتا ہےپی ٹی اے کے مطابق صرف تصدیق کردہ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز 20اکتوبر کے بعد فعال ہونگے اور دیگر تمام موبائل فون کو بلاک کردیا جائے گا.پی ٹی اے نے سختی سے کہا ہے کے صرف پی ٹی اے کی منظور شدہ موبائل اور جی ایس ایم ڈیوائسز خریدیں اور استعمال کریں۔ موبائل فون اور جی ایس ایم ڈیوائسز کی تصدیق کے لیے تین طریقے ہیں۔ایس ایم ایس کے ذریعےایپلیکیشن کے ذریعےویب سائٹ کے ذریعےایس ایم ایس کے ذریعے تصدیق کرنے کے لیے اپنے موبائل کا آئی ایم ای آئی نمبر میسج میں لکھ کر 8484 پر ایس ایم ایس کریں۔اپنا آئی ایم ای آئی نمبر چیک کرنے کے لیے اپنے موبائل سے #06#* ڈائل کریں
Load/Hide Comments