گوجرانوالہ۔ موٹر سائیکل چلانے والی خواتین کے لئے اچھی خبر پولیس نے مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرا دی

گوجرانوالہ ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ کی طرف سے شروع کئے گئے ڈرائیونگ ٹریفک سکول کے خوشگوارنتائج برآمد ہو رہے ہیں ، ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کر کے شعور کو بیدار کرنا چاہیے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گوجرانوالہ ٹریفک ڈرائیونگ سکول کی سالگرہ کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کر کے مردوں کے شانہ بشانہ چلنا چاہیے ،موٹر سائیکل چلانے والی خواتین کو مکمل تحفظ دیا جائیگا ۔قبل ازیں چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑنے بتایا کہ ڈرائیونگ سکول میں پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے ٹریفک افسران کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ وہ بہتر اور جدید انداز میں خواتین اور مرد حضرات کو ٹریننگ دے سکیں ۔تقریب کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے مرد وخواتین کو اسناد دی گئیں اور سکول کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹاگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں