گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی میں تین ماہ کا کرایہ نہ دینے پر گورنمنٹ پرائمری سکول سادہوکی کو تالہ لگا دیا گیا
طلبا وطالبات پڑھائی میں مصروف تھے کہ بلڈنگ کے مالک نے باہر نکال دیا سکول میں اڑھائی سو طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں گورنمنٹ پرائمری سکول ٹالی والا سادہوکی کو آج تک سرکاری بلڈنگ نہ مل سکی
سکول سے باہر نکالنے پر طلبا وطالبات اور والدین نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا
Load/Hide Comments