گوجرانوالہ۔سنٹرل جیل سے مختلف مقدمات میں ملوث 48 ملزمان کیسے رہا ہوئے تفصیلات جانئے

گوجرانوالہ. ایڈیشنل سیشن جج نے سنٹرل جیل کے دورہ پر 48ملزمان کو ضمانت پر رہا کر دیا ایڈیشنل سیشن جج انجم رضا نے سول جج نوید احمد گھمن کے ہمراہ سنٹرل جیل کادورہ کیا ۔ انہوں نے جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کے لئے کئے گئے انتظامات چیک کئے ۔خواتین اسیران سے مقدمات کی بابت دریافت کیااور مقدمات کی سماعت جلدازجلدمکمل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے مختلف نوعیت کے مقدمات میں ملوث48اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جنہیں دورہ کے بعدجیل سے رہا کردیاگیا۔جج انجم رضا نے جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا اور مریض قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور قیدیوں کو درپیش مسائل فوری حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے

اپنا تبصرہ بھیجیں