گوجرانوالہ :14روز قبل گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کامعاملہ ،پوسٹمارٹم رپورٹ میں بچی کے جسم پر تشدد اور سر پر گہری چوٹ کے نشانات ملے،چودہ روز گزرنے کے باوجود ابھی تک ملزمان گرفتار نہ ہو سکے
تھانہ کینٹ کے علاقے میں گیارہ سالہ گھریلو ملازمہ کے قتل کا معاملہ بچی کی پوسٹ رپورٹ منظر عام پر آگئی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کے نشان پائے گئے جبکہ گیارہ سالہ زرینہ کے سر پر گہری چوٹ کے نشان بھی موجود ہیں پوسٹ مارٹم پورٹ میں یہ بھی بتایاگیا ہے کہ زرینہ کی لاش کوہسپتال لانے سے 72 گھنٹے پہلے موت واقع ہو چکی تھی کمسن گھریلو ملازمہ کے قتل کی مزید تحقیقات کے لئے ڈی این سیمپل لاہور فرانزک لیب بھیجے گئے ہیں دوسری طرف کمسن بچی کے مبینہ قتل کو 14 دن گزر جانے کے بعد بھی پولیس ملزموں کو گرفتارنہ کر سکی کمسن ملازمہ زرینہ اقبال ٹاون میں امانت وڑائچ نامی تاجر کے گھر کام کرتی تھی