گوجرانوالہ۔ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونیوالا صنعتکار بازیاب،پانچ اغواکاروں کو گرفتارکرلیاگیا،ملزمان کے قبضہ سے تاوان وصول کے گئے 7لاکھ روپے،مغوی کا موٹرسائیکل،کپڑا،رسہ اورجدید اسلحہ برآمد کرلیا،ملزمان راتوں رات امیر ہونا چاہتے تھے۔سی پی او ڈاکٹر معین مسعود کی پریس کانفرنس
تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پانچ روز قبل ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونیوالے صنعتکار کوبازیاب کر والیا گیا سی پی او گوجرانوالہ ڈاکٹر معین مسعود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ اغواکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن کے قبضہ سے 7لاکھ روپے نقدی،مغوی کا موٹرسائیکل،کپڑا،رسہ اورجدید اسلحہ برآمد کرلیاسی پی او ڈاکٹر معین مسعودکے مطابق گرفتار ملزمان میں احمد رضا،صابر ،زبیر موچی،اظہرعلی اور شہروز شامل ہیں اور ملزمان راتوں رات امیر ہونا چاہتے تھے سی پی او کے مطابق مرکزی ملزم احمدرضا صنعتکار محمد سردار کے پاس کام کرتا تھا جس وجہ سے ملزم محمد سردار کے آنے جانے کے تمام اوقات ملزم کو معلوم تھے پانچ روز قبل ملزم احمد رضا نے اپنے باقی ساتھیوں کے ساتھ محمد سردار کو گھر سے کارخانے جاتے ہوئے اٖغوا کیا اور ان کے اہلخانہ سے ڈیرھ کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور سات لاکھ روپے تاوان وصول کیا پولیس نے سائینٹفک انداز میں کاروائی کرتے ہوئے پانچوں اغوا کاروں کو گرفتار کرلے مغوی کو باحفاظت بازیاب کروالیا سی پی او نے بتایا کہ آٹھ روز قبل دوہرے قتل کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان نے تھانہ کھیالی کے علاقہ میں دو افراد قیصر اور ضیغم کو قتل کیا تھا