گوجرانوالہ ریجنل ٹیکس آفس کا میرج ہال مالکان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع میرج ہال یونین کا نائب صدر طارق جاوید گرفتار
ریجنل ٹیکس آفس کے چیف کمشنر غضنفر حسین کمشنر ان لینڈ ریونیو خالق فاروق میاں کی ہدایت پر گوجرانوالہ کے میرج ہال کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا گیا اس سلسلہ ایڈیشنل کمشنر ضیغم عباس اور اسسٹنٹ کمشنر سہیل انجم نے شیر کے مختلف علاقوں میں موجود نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا پہلے مرحلے میں عامر یونس کھوکھر اور انکی ٹیم نے پانچ لاکھ کے ڈیفالٹر میرج ہال ایسوسی ایشن کے نائب صدر ایم بی پیلس کے مالک طارق جاوید کو گرفتار کر کے اسکے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں کمشنر ان لینڈ ریونیو خالق فاروق میاں نے کہا ہے کہ نادہندگان سے ٹیکس کی وصولی کے لیں مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی اس سلسلہ میں نادہندگان میرج ہال مالکان کی لسٹ مرتب کر لی گئی ہے اور چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا ٹیکس نادہندگان سے کسی قسم کی رعایت برتنے والے ملازمین کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا
Load/Hide Comments