گوجرانوالہ: ڈالر کی قیمت میں تاریخ ساز اضافہ نے غریبوں سے کپڑے بھی چھین لئے

ڈالر کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ کے باعث لنڈا بازار میں دستیاب کپڑوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ اور ہول سیل ڈٰیلروں نے قیمت میں 200فیصد اضافہ کردیا ہے۔ جس سے باعث موسم سرما میں استعمال کیلئے کمبل، سویٹر، جرسیاں، کوٹ اور جیکٹس سمیت دیگر ملبوسات عوام کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ ہر سال موسم سرما سے لنڈا بازار سے پرانے ملبوسات خرید کر سردی سے محفوظ رہتے تھے مگر اس سال قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں