چیئرمین جی ڈی اے و واسا شیخ عامرالرحمن نے واسا اور جی ڈی اے کے افسران کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں پر بچوں کی تعداد اور سکول کے رقبہ کے مطابق سیوریج اور پینے کے پانی کا بل لاگو کیا جائے۔ جی ڈی اے بھی غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے تاکہ ان اسکیموں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ بند ہوسکے۔ چیئرمین جی ڈی اے نے سرکاری رہائشی کالونی کیلئے بھی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔
جی ڈی اے میٹنگ ہال میں واسا وجی ڈی اے افسران پر مشتمل اس اہم اجلاس میں ڈی جی مقبول احمد لنگاہ،ایم ڈی واسا شکیل احمد کاشمیری،ڈی ایم ڈی فداحسین،ڈائریکٹر جی ڈی اے خالد بشیر بٹ اور دیگر واسا افسران شریک تھے۔ اجلاس میں واسا اور جی ڈی اے افسران نے چیئرمین کو آمدن ،اخراجات،واٹر ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹس بارے بریفنگ دی۔
Load/Hide Comments