تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی کاوشیں کتنی مؤثر رہیں، گوجرانوالہ ڈویژن کا کونسا نمبر آگیا، اہم اجلاس کی تفصیلات جانیں؟

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تجاوزات ، شجر کاری اور صفائی ستھرائی سے متعلق آپریشن تسلی بخش ہے ،تمام محکمے مشترکہ کاوشیں جاری رکھیں تا کہ کلین اور گرین پنجاب مہم کے تحت مقررہ اہداف حاصل کئے جا سکیں اس ضمن میں کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔
وہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اجلاس میں ایس این اے تنویر عباس نے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈیش بورڈ پر اب تک انسداد تجاوزات مہم میں ضلع گوجرانوالہ پنجاب بھر میں دوسرے نمبر پر اور ڈویژن میں پہلی پوزیشن پر ہے۔
اب تک ضلع بھر کے تمام محکموں کی 6ہزار 976کنال سرکاری اراضی غیر قانونی قابضین سے واگزار کرائی گئی ہے جس کی مالیت تقریباً 2ارب54کروڑ سے زائد ہے ،3230عارضی اور 1611پختہ تجاوزات مسمار کی گئی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ شجرکاری مہم میں حکومت پنجاب کی طرف سے دیئے گئے 1لاکھ ہدف میں سے 10,500پودے لگائے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں