یہ وہ کاروبار ہیں جو آپ خود بھی شروع کرسکتے ہیں اور متوسط طبقے کے افراد کو بھی شروع کروانے میں مدد کرسکتے ہیں۔
1. اگرآپ کے پاس 10 ہزار روپے ہیں توبازار میں چل پھر کر مونگ پھلی۔ چنے ۔ بھٹے اور فروٹ سیل کیجئے۔
2. اگر آپ 20 ہزار روپے کے مالک ہیں تو سوپ ۔ ڈرائی فروٹ ۔ چپس ۔ سبزی اور لانڈری کی دوکان کھولیے۔
3. 30ہزار روپےرکھتے ہوں تو جوس ۔ برگر ۔ ٹی پوائنٹ اور دودھ دہی کا کام آپ کا منتظر ہے ۔
4. 40 ہزار روپے کی رقم پڑی ہے تو سیکنڈ ہینڈ گھریلو اشیاء خریدیں اور مرمت کے بعد فروخت کردیں۔
5. 50 ہزار روپےکے مالک ہوں تو ایک استعمال شدہ موٹر سائیکل لیجئے اور کچھ دن بعد مرمت و سروس وغیرہ کروا کرفروخت کیجئے۔
6. ایک لاکھ روپے ہوں تو پرانا فرنیچر خریدنے کے بعد اسے پالش کیجئے اور نیلام کر دیجئے
7. دولاکھ روپے ہوں تو پان سگریٹ ۔ ٹک شاپ ۔ کریانہ شاپ۔ موبائل اسسریز کی شاپ ۔ بک سٹور ۔ سٹیشنری کی دوکان بہتر رہے گی۔
8. تین لاکھ روپے ہوں تو کمپیوٹر شاپ، گارمنٹس، سلے سلائے سوٹ کا کاروبار شروع کیا سکتا ہے ۔
9. پانچ لاکھ روپےہیں تو کسی بھی متوسط کمپنی کے علاقائی ڈیلر بن کر رزق حلال کمائیں ۔
10. دس لاکھ روپےکے مالک ہوں تو ڈیری و پولٹری فارمنگ ، لائیوسٹاک و پولٹری فیڈ ڈسٹری بیوشن۔ زرعی ادویات کھل۔ ونڈا اور سلائی یونٹ وغیرہ کا کام شروع کر دیجئے ۔
11. اگرآپ کے پاس 15 لاکھ روپےہیں تو ایک انویسٹر ساتھ ملا کر علاقوں میں چھوٹے پلاٹس خریدئیے اور بیچیں۔
12. اگر 20 لاکھ روپےدستیاب ہیں تو سکول۔ اکیڈمی یا پک اینڈ ڈراپ سروس وینز کا بزنس چلا سکتے ہیں۔
13. آپ30 لاکھ روپے تک کا سرمایہ رکھتے ہیں تو برانڈڈ ریڈی میڈ گارمنٹس۔ سکول یونیفارم یا ان سلے کپڑوں کی اچھی دوکان کھولی جا سکتی ہے۔
14. منڈی میں 40 لاکھ روپے سے اجناس کا بہترین کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے ۔
15. آپ 50 لاکھ روپے سے ایک بہت اچھا گراسری اسٹور بنا سکتے ہیں ۔
16. اگر70 لاکھ کے مالک ہیں تو پلاٹ خرید کر اس پر مکان تعمیر کیجئےاور ہاتھوں ہاتھ فروخت کردیں۔
17. اگر ایک کروڑ ہوں تو فیکٹری بنائیں اور دو کروڑ ہوں تو گاڑیوں کا شوروم جبکہ تین کروڑ ہوں تو ہاؤسنگ سوسائٹی بنا لیں۔
18. پانچ کروڑ ہوں تو فلور مل،آئل مل،فیڈ مل پٹرول پمپ اور دس کروڑ ہو ں تو کاٹن فیکٹری شروع کرلیں۔
19. اگر ایک ارب روپے ہوں تو بینک بنا کر اوپر کے تمام کاروباری لوگوں سے سرمایہ وصول کیجئے اور بیٹھ کر کمائیں (علماء کرام کے نزدیک حلال کی ضمانت نہیں ) ۔۔