پاکستان فین مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن پیفما کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس چیئرمین غیاث الدین پال کی زیر صدارت ہوا جس میں سینئر وائس چیئرمین محمد وقاص انور ،سابق چیئرمین چوہدری علی عثمان ،تیمور رفیق ،سید تجمل حسین شاہ ،ملک صفدر حسین نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئرمین پیفما غیاث الدین پال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے مسائل مشترکہ ہیں ‘ سینئر وائس چیئرمین محمد وقاص انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائنہ ہر قسم کا پنکھا بنا رہا ہے ان کا مقصد ملک میں صرف ڈالر لانا ہے چائنہ انرجی سیونگ پنکھوں کے ساتھ ساتھ انرجی پیدا کر نے والے پنکھے بھی تیار کر رہا ہے ہم آج بھی وہی کھڑے ہیں جہاں آج سے تیس سال پہلے کھڑے تھے ہمیں نئے راستے ڈھونڈنا ہوں گے۔
Load/Hide Comments