گوجرانوالہ گیپکو حکام کی طرف سے شہر کے مختلف علاقں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا کھیالی کے علاقے میں مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران 4 بجلی چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئےگیپکو حکام نے مختلف تھانوں میں بجلی چوروں کے خلاف 4 مقدمات درج کروا دئے
بجلی چوروں کے خلاف آپریشن سی ای او زاہد سلیم، ایس ای سٹی آصف ندیم، ایکسین رانا عتیق اور ایس ڈی او کھیالی انیس احمد کی نگرانی میں جاری ہے بجلی چور میٹر سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اس حوالے ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں ایس ڈی او کھیالی انیس احمد کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انکا کہنا تھا کہ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی 24 گھنٹے جاری رہے گی گیپکو کی ٹیمیں شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں
Load/Hide Comments