گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پر واقع نادرا کے نئے میگا سنٹر سے ملحقہ فیکٹریوں سے نکلنے والے زہریلے دھوئیں نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے نادرہ آفس کی 24 گھنٹے سروس کی سہولت کے پیش نظر وہاں دن رات شہریوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے لیکن نادرہ آفس کی بلڈنگ سے ملحقہ فیکٹریوں میں چمڑے اور پلاسٹک کے سکریب کو بطور ایندھن جلایا جاتا ہے جس کے باعث علاقے میں ماحولیاتی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہو جاتا ہے شام ہوتے ہی بھٹیاں چلنا شروع ہو جاتی علاقہ مکینوں کے ساتھ ساتھ نادرا آفس کا عملہ بھی اس زہریلے دھوئیں کی وجہ سے سخت پریشان ہے تمام رات بھٹیوں سے نکلنے والا زہریلا دھواں گھروں کے ساتھ ساتھ دفاتر کے ماحول کو بھی متاثر کر رہا ہے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات اس علاقے میں ماحولیاتی آلودگی کو روکنے میں مسلسل ناکام نظر آ رہی ہے شہریوں کی طرف سے متعدد بار شکایات کرنے کے باوجود کوئی کاروائی نہیں کی جا رہی
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments