وفاقی اور صوبائی بجٹ میں انڈسٹری کیلئے مراعات خوش آئند ہیں۔ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی ترقی سے ایکسپورٹ میں بھی اضافہ ہوجائے گا جس سے بے روزگاری میں کمی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہارچیئرمین پاکستان کٹلری کلسٹرمحمدخالد مغل ،چیئرمین کٹلری پاکستان ایسوسی ایشن ساجد منیر کھوکھر،وائس چیئرمین ملک قاسم علی اعوان نے آن لائن فروخت اورای مارکیٹنگ کے فروغ کے لئے ایکسیلینس ڈیلیورڈ کمپنی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار میں کیا۔
مارکیٹنگ منیجر جواد فرید نے کہا کہ ہم صرف10فیصداخراجات لیکرجدیدمارکیٹنگ کوفروغ دیں گے جس سے وزیرآبادمیں مقامی صنعتکاروں کی برانڈنگ میں بہتری آئے گی۔سیمینارسے ندیم وڑائچ، مرزامان اﷲ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
Load/Hide Comments