گوجرانوالہ: حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تمام سازشوں کا بھرپور جواب دیا:غلام دستگیر خان

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے مسلم لیگ ن عوام کی نمائندہ اور جمہوریت پسند جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنمائوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسینئر لیگی رہنما ناصر محمود کھوکھر، خواجہ اکرام لون، ہمایوں بٹ، بھولا بٹ ، نعیم یونس بٹ،ماما شہباز، عامر اکرام بٹ، عاطف عزیز دل ودیگر بھی موجود تھے۔
سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ پاکستان کے غیور عوام اپنے مفادات کا تحفظ کرنا جانتے ہیں میاں نوازشریف نے اپنے دور حکومت میں پاکستانی عوام کا معیار زندگی بلند اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں تمام سازشوں کا ڈٹ کر جواب دیا پوری قوم جمہوریت کیلئے دی جانیوالی قربانیوں پر قائد میاں نوازشریف، میاں شہباز شریف، مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں