ٹی ۔ایم ۔اے حافظ آباد میں 2ملین کی ترقیاتی سکیم میں ،بغیر پیمائش و غیر میعاری مشنری ،ناقص مٹریل استعمال کرنے اور سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے پرسہیل انور باجوہ ٹی او آئی اینڈ ایس ، سرفراز احمد اے ٹی او آئی اینڈ ایس ، طیب عثمان سب انجیئنر ٹی ایم اے حافظ آباد اور ملک محمد علی ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق شہری سیف اللہ ولد عبدالرحمان سکنہ تحصیل وضلع حافظ آباد کے رہائشی نے درخواست گزاری کہ سائل محنت مزدوری کرتا ہے ۔ ٹھیکدار محمد علی ولد نذیر احمد حافظ آباد نےٹی ۔ایم۔ او سے ملکر گاؤں کڑیالہ کا ٹھیکہ برائے مرمت گلی وسڑک لے رکھا تھا ۔ ٹھیکیدار نے دوران مرمت نہ تو کسی گلی کی و سڑک کی پیمائش کی اور نہ ہی اچھی اور معیاری مشینری کا استعمال کیا اور ناقص میٹریل استعمال کیا جو کہ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے پانی جمع ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ ٹھیکدار اور ٹی ایم او حافظ آباد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔ درخواست ہذٰا پر دوران انکوائری و ٹیکنکل رپورٹ سہیل انور باجوہ ٹی او آئی اینڈ ایس ، سرفراز احمد اے ٹی او آئی اینڈ ایس ، طیب عثمان سب انجیئنر ٹی ایم اے حافظ آباد ، ملک محمد علی ٹھیکیدار ناقص مٹریل استعمال کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر گنہگار پائے گئے ہیں جن کے خلاف مجاز اتھارٹی نے بعد از گنہگاری مقدمہ درج رجسٹر کرنے کا حکم صادر فرمایا جبکہ دیگر افراد کے کردار کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔