گوجرانوالہ:
کامونکی میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزمان موقعہ سے فرار ہونے ہیں کامیاب ہو گئے
کامونکی کے علاقے میں موٹر سائیکل سواروں نے دوکاندار کو لوٹنے کی کوشش کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر دوکاندار اور اسکا بھتیجا موقعہ پر جاں بحق ہو گیا جبکہ ملازم شدید زخمی ہو گیا ملازم کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ کچھ دیر بعد جان کی بازی ہار گیا جاں بحق ہونے والے دو افراد چچا بھتیجا اور تیسرا سیلز مین تھا مقتولین کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔اس افسوسناک واقع کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاحال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا
Load/Hide Comments