گوجرانوالہ بازاروں میں آئے شہریوں کو لوٹنے والی خؤاتین کا گروہ تھانہ کوتوالی پولیس نے گرفتار کر لیا تینوں خواتین صرافہ بازار میں شہریوں کو نقدی اور طلائی زیوارات سے محروم کرتی تھی ڈٰی ایس پی قیوم گوندل
تھانہ کوتوالی پولیس نے صرافہ بازار میں کاروائی کرتے ہوئے جیب تراش اور نوسر بازی سے بازار میں آئے شہریوں کو نقدی اور زیورات سے محروم کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ گرفتار ہونے والی تینوں خواتین سے لاکھوں روپے نقدی اور طلائی زیورات بھی برآمد کئے گئے ہیں ڈی ایس پی کوتوالی قیوم گوندل کا کہنا ہے کہ یہ گروہ کافی عرصہ سے سر گرم تھا اور کئی شکایات بھی موصول ہوئی تاہم ملزمہ کے خلاف ٹیم تشکیل دے کر بازار میں رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے تینوں ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا ہے