حکومتی عدم توجہی کے باعث گوجرانوالہ کے بڑے سرکاری سکولوں کی ابتر صورتحال، وجوہات جان لیں

ضلع بھر کے 125 سرکاری سکول ریاضی،کمپیوٹرسائنس اور انگلش کے اساتذہ سے محروم، جس کی وجہ سے طلبہ کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔اسا تذہ کی کمی کے باعث سرکاری سکولوں کے نتائج بھی مسلسل تنزلی کا شکارہیں ضلع گوجرانوالہ کے 230ہائی سکولوں میں سے 75 گرلزجبکہ50بوائز سکو لوں میں تعلیمی سہولیات کا فقدان بلکہ اساتذہ کی سینکڑوں سیٹیں بھی خالی پڑی ہیں
حکومت پنجاب کی جانب سے گزشتہ سال ضلع بھر میں 1200 خالی آسامیوں پر بھر تی کی گئی تھی اس کے با وجود گوجرانوالہ کے بیشتر ہائی سکولوں میں طلبہ کو انگلش،سائنس ،فا ئن آرٹس اور ریاضی کے اساتذہ کی خدمات حاصل نہیں ۔جس کی وجہ سے طلبہ انگلش بھی اردو کے ٹیچرز اور ای ایس ٹیز سے پڑھنے پر مجبور ہیں ، نو شہر ہ ورکاں ،واہنڈو اورتحصیل وزیر آبا د کے سکولوں میں انگلش سائنس اور ریاضی کے ٹیچرز کی زیادہ کمی ہے ۔ جس کے باعث طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہورہی ہیں، محکمہ تعلیم کے افسران کا کہنا ہے کہ سیکرٹری تعلیم کو متعدد بار رپورٹ ارسال کی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں