*محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کی ریجن بھر میں کرپٹ عناصر کے خلا ف بلا امتیاز اور بلاتفریق ،تابڑ توڑ کاروائیا ں جاری*
*دفعہ 302کے مقدمہ میں ، مدعی مقدمہ ،غریب ومعصوم شہری کو ہراساں اور خوفزدہ کر کے ، ملزمان کی گرفتاری کے عوض، 5لاکھ روپے رشوت وصول کرنے والے ، ملزم عابد فاروق ، سب انسپکٹر (ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ ) ، محکمہ پولیس سیالکوٹ کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر*
*ملز م کے خلاف مقدمہ ، بحکم عدالت عالیہ ، ہائی کورٹ ، محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ میں انکوائری مکمل ہونے کے بعددرج رجسٹر کیا گیا۔*
*ملزم نےرشوت کی حوس میں ،بے گنا ہ مقتول کے غریب بھائی کو انصاف مہیااور داد رسی کرنے کی بجائے،طاقتور اشتہاری قاتلوں کا ساتھ دیا، مقدمہ کا ریکارڈ تبد یل کردیااور ملزمان سے مل کر شہری پر عرصہ دراز تنگ کر دیا۔شہری عدالت عالیہ پہنچ گیا۔*
تفصیل کے مطابق شہری عامر علی ولد غلام قمر سکنہ ڈنگہ تحصیل و ضلع سیالکوٹ کے شہری نے درخواست ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کو گزاری ۔ جس میں تحریر کیا کہ سائل مقدمہ نمبر 18/76بجرم 302/ 34تھانہ ہیڈ مرالہ سیالکوٹ میں مستغیث مقدمہ ہے۔سائل کا معصوم بھائی بغیر کسی دشمنی کے عادی مجرم خاندان کے افراد عمران عرف مانانے دن دیہاڑے قتل کر دیا۔ مذکورہ مقدمہ کی تفتیش عابد فاروق سب انسپکٹر ،سیالکوٹ کے پاس تھی جو کہ ملزمان کو گرفتار نہ کر رہا تھا۔جبکہ ملزمان سائل کے گھر ا ٓ کر دھمکیاں اور دندناتے پھرتے ۔ مذکورہ سب انسپکٹر نے سائل کو مجبور اور خوف زدہ کر دیا۔کہ اشتہاری ملزمان سائل کو قتل کر سکتے ہیں ۔ لہذا میری خدمت کرو،مجھے 10لاکھ روپے ملزم پکڑنے کے دو۔میں ملزم پکڑ دیتا ہوں۔ سائل نے کہا کہ وہ ایک غریب آدمی ہےمعمولی ملازمت کر تا ہوں۔میر ا بھائی بیرون ملک سے آیا تھاجو کہ قتل ہو گیا۔لہذا اتنے پیسے نہ دے سکتا ہے۔عابد فاروق منت سماجت پر ملزمان کو پکڑنے کے لئے 5لاکھ لینے پر اکڑ گیا۔جو کہ سائل نے بڑی مشکل سے ادھار لے کر عابد فاروق سب انسپکٹر کو گواہان کی موجودگی میں دئیے ۔ جناب عالی ! بعد میں عابد فاروق نے کسی بھی ملزم کو گرفتار نہ کیا۔جب سائل نے پیسے مانگے تو دھمکیاں دی اور ملزمان سے گھر پر فائرنگ کروادی۔ مقدمہ کا ریکارڈ اور نقشہ بھی تبدیل کر دیا۔تنگ آ کر سائل نے عدالت عالیہ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی ہے۔ عابد فاروق سب انسپکٹر نے بہت ظلم کیا ہے 5لاکھ روپے ہراساں اور خوفزدہ کر کے رشوت وصول کی ہے اب مجھے اس نے جان کا خطرہ ہے۔استدعا ہے کہ مقدمہ درج کر کے عابد فاروق ، سب انسپکٹر کو سخت سزاد ی جائے اور سائل کے ساتھ انصاف کر کے داد رسی کی جائے۔درخواست ہذا پر دوران انکوائری ملزم عابد فاروق ، سب انسپکٹر (ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ ) گنہگار ثابت ہوا۔ جس پر بحکم عدالت عالیہ ، ہائی کورٹ بعد ازانکوائری ملزم عابد فاروق ، سب انسپکٹر (ہومی سائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ ) ،سیالکوٹ کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا۔