گوجرانوالہ
گوجرانوالہ میں اعوان چوک کےقریب پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگ گئی،ریسکیو نے 5گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا
گوجرانوالہ میں اعوان چوک کےقریب پلاسٹک فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی، شارٹ سرکٹ کے باعث لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔ فیکٹری میں پلاسٹک کے برتن بنائے جاتے تھے، آگ کے مزید پھیلنے کے پیش نظر علاقے کی بجلی بند کردی گئی جبکہ ارد گرد کی فیکٹریوں کو بھی خالی کروالیا گیا۔ ریسکیو کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم فیکٹری میں موجود لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ۔ فیکٹری منیجرکا کہنا ہے کہ پہلے اپنی مدد آپ کے تحت اگ بھجاتے رہے، شارٹ سرکٹ سے آگ لگی، ریسکیو اہلکار دونوں اطراف اسے اگ بھجا رہے ہیں۔ عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دھواں بلند ہوا اور آگ لگ گئی تھی، سارا سامان جل گیا
آگ لگنے کی مکمل ویڈیو دیکھیں ۔