گوجرانوالہ ڈویژن کے 1600 بھٹہ خشت مالکان نے سرکاری قیمت پر اینٹیں فروخت کرنے سے انکار کرتے ہوئے بھٹے بند کرنے کا اعلان کردیا ۔تفصیلات کے مطابق بھٹہ خشت کے زہریلے دھویں اور سموگ کے خدشے کے پیش نظر گوجرانوالہ سمیت ڈویژن کے دیگر اضلاع میں بھٹہ خشت مالکان کو ڈیڑھ ماہ قبل نوٹسز بھجوائے گئے تھے وہ20اکتوبر سے 31دسمبر تک تمام بھٹہ خشت کو بند اور پرانی ٹیکنالوجی سے نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں۔
حکومتی ہدا یت پر50فیصد بھٹہ خشت کو بند کر دیا گیا ہے البتہ دیگر بھٹوں پر اینٹوں کی تیاری زور شور سے جاری رہی۔بھٹہ مالکان نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے مقرر کی گئی ایک ہزار اول اینٹ کی قیمت7500 میں فروخت کرنے کی بجائے 12سے 13ہزار میں بیچ رہے ہیں ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بھٹہ خشت مالکان نے لاکھوں کی تعداد میں اینٹوں کو گوداموں میں محفوظ کر لیا ہے جوکہ مزید مہنگے داموں فروخت ہونگی۔ جس سے اینٹوں کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے ۔
Load/Hide Comments