شہر کی نامور سیاسی و کاروباری شخصیات کے غیر قانونی پٹرول پمپ مسمار کرنے کے بعدضلعی انتظامیہ نے منی پٹرول پمپس کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 33مشینیں ضبط کرلی گئیں ۔ ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے متعددمنی پٹرول پمپس کی دکانوں کو بھی سیل کر دیا ۔ ذرائع نے جی نیوز کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے گلی کوچوں اور سڑکوں پر بنے منی پٹرول پمپوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 33 مشینیں اتار لیں اور دکانوں وغیرہ کو بھی سیل کر دیا ہے ۔
پٹرولیم ایسو سی ایشن کے ریجنل صدر محمد ندیم خان کا کہنا تھا کہ لائسنس کے بغیر پٹرول فروخت کرنے والے انسانی جانوں سے کھیل رہے ہیں جن کے پاس نہ اپنے اور نہ دوسروں کے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات ہیں ، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے دنیا کو بتایا کہ کریک ڈاؤن کا سلسلہ بلا تفریق جاری رہے گا ۔
Load/Hide Comments