سابق وفاقی وزیر وسینئر رہنما ن لیگ غلام دستگیر خان نے کہا ہے کہ میاں برادران جمہوریت کے استحکام اور عوامی حقوق کے تحفظ کی جنگ لڑرہے ہیں مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ۔حکومت کے پاس عوامی مسائل سے نمٹنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں ۔حکومت کی غریب مکاؤ پالیسی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ مسلم لیگ ن کے ممبران صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کرنا سراسر زیادتی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایم ایل اے چوہدری اسماعیل گجر، میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام،لیبر چیئرمین ناصر محمود کھوکھر، یوسی چیئرمین رانا بلال نثار، وائس چیئرمین حاجی عمران سلیم ودیگر بھی موجود تھے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر خان نے مزید کہا کہ حکومت اپنی ناکامیاں چھپانے کیلئے جھوٹے دعوے کررہی ہے اور عوام کی توجہ مسائل سے ہٹانے کیلئے سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کررہی ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونگی۔
Load/Hide Comments