چیئرمین گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی شیخ عامر رحمان نے افسران کے ہمراہ زیر تکمیل ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا ، کینال روڈ مراد ہسپتال تا بائی پاس سیکشن کے تعمیراتی کام میں سست رفتاری پر اظہار برہمی کیاجس پر جی ڈی اے افسران کا کہنا تھا کہ کام کی رفتار میں سستی کی وجہ گیپکو ہے جسے الیکٹرک پول ہٹانے کی خاطرادائیگی کی جاچکی ہے مگر اِس کے باوجود پول ہٹانے میں کوتاہی برتی جارہی ہے ۔ جس پر چیئرمین نے فوری پول ہٹانے کی ہدایات جاری کیں ،بعدازاں چیئرمین شیخ عامر رحمان نے واسا دفاتر کا بھی دورہ کیا۔
اہم خبریں
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments