گوجرانوالہ ڈسٹرکٹ بار کے ارکان نے ڈیم بنانے کے لئے انوکھا مطالبہ کر دیا
ڈسٹرکٹ بار کے ارکان منظور قادر بھنڈر، سردار سرفراز احمد خاں ، حافظ جمیل ناصر اور شیخ محمد عرفان نے کہا ہے کہ شاہی قلعہ لاہور کو فروخت کر کے ڈیم بنالیا جائے شاہی قلعہ پانچ سو کنال اراضی پر محیط اور اسکی قیمت کھربوں روپے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزتقریب سے خطاب کے دوران کیا منظور قادر بھنڈر نے کہا کہ شاہی قلعہ دنیا سے انتقال کرجانیوالے شاہی خاندانوں کی یادگارہے مگر ملک و قوم کو اسکا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا جبکہ پانی کے بغیر پاکستان بنجر ہو جائیگا ۔ وکلاء کا یہ بیان لوگوں کے لئے موضوع بحث بن گیا کچھ لوگوں نے اس مطالبے کی تائید کردی اور کچھ لوگوں نے اس مطالبے کو حیران کن قرار دیا اس مطالبے پر شہریوں نے بہت سوال کھڑے کر دئے بعض لوگوں نے اس بیان کو مسترد کر دیا اور کہا کہ اہم عمارتیں قوموں کا ورثہ ہوتی ہیں جنھیں فروخت کرنا درست نہیں ڈیم کے لئے حکومت کی بے شمار زمینیں ہیں جو کہ ویران پڑی ہیں ان پر ایسے منصوبے شروع کئے جائیں جن کی آمدنی سے ڈیم بنایا جائے
Load/Hide Comments