گوجرانوالہ: ٹو سٹروک رکشوں کی بندش سے ہزاروں گھرانے متاثر ہورہے ہیں: خالد جٹ

گوجرانوالہ ٹو سٹروک رکشوں کو سکریپ بنانے کی دھمکیاں دیکر بھاری جرمانے کرکے غریب عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے ۔ ڈرائیورز بھی اس ملک کے شہری ہیں لہٰذا انہیں بھی جینے کا حق دیا جائے ٹو سٹروک رکشوں کی بندش سے ہزاروں غریب گھرانے متاثر ہورہے ہیں بلکہ تعلیمی و تدریسی عمل میں بھی خلل پیدا ہورہا ہے۔
انتظامیہ کوچاہئے کہ ٹو سٹروک رکشہ مالکان کو فورسٹروک رکشے رعایتی قیمت پر فراہم کرنے کا بندوبست کرے ۔ ان خیالا ت کا اظہار اتفاق آٹو رکشہ یونین کے چیئر مین مولوی خالد جٹ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وائس چیئرمین حاجی سبز علی خان،سیٹھ غلام مصطفی ،لالہ اقبال خان ،مدثر مہر اور ظفری شہزادہ نے بھی خطاب کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں