گوجرانوالہ: کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے آج کشکول اٹھائے دنیا میں گھوم رہے ہیں، خرم دستگیر

سابق وفاقی وزیر و رکن قومی اسمبلی انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا ہے کشکول توڑنے کی باتیں کرنیوالے آج کشکول اٹھائے دنیا میں گھوم رہے ہیں حکومت نے ابتدائی دو ماہ میں ہی عوام کو بری طرح مایوس کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی چیئرمین خواجہ مدثر حسین اور خواجہ وقار حسین کے ڈیرہ پر گولڈ میڈلسٹ پہلوان انعام بٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی عمران خالد بٹ، لیبر ممبر کارپوریشن ناصر محمود کھوکھر، خواجہ وقار حسن، عبدالرزاق سیٹھی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں پہلوان انعام بٹ کو موٹر سائیکل اور کیش انعام بھی دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں