ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ وقار عباسی اور ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کی خصوصی ہدایت پر ایف آئی اے ٹیموں نے سرکل بھر میں انسانی اسمگلروں اور لینڈ روٹ ایجنٹس کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایس ایچ او وسیم ڈار نےنفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارتے ہوئے حاجی رمضان، کاشف اور مختار احمد کرکے ایف آئی اے تھانہ منتقل کردیا ہے۔ مزید تفصیلات کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز لاکھوں روپے وصول کرکے نوجوانوں کو غیر قانونی طور پر ساؤتھ افریقہ، ترکی، یونان سمیت دیگر ممالک بجھواتے تھے۔
Load/Hide Comments