چیمبر آف کامرس نے آلودگی اور سموگ کے حوالے سے فیکٹریوں اورفرنسز کے خلاف آپریشن کا معاملہ حل کروایا ہر شعبہ میں صنعتکاروں کو تحفظ فراہم کریں گے اور حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار ون یونٹی فائونڈرز گروپ کے چیئرمین ملک ظہیر الحق ،رانا شہزاد حفیظ ،صدر چیمبر عاصم انیس ،غلام حسین جج ،شیخ عامر رحمان ،ایس اے حمید ،آصف مظفر ،مصطفی شکیل ،عاطف چوہدری ،شیخ محمد اسلم اور دیگر نے سٹین لیس سٹیل ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مقررین نے کہا کہ معاشی ترقی اور ملک کی خوشحالی میں صنعتکاروں کا اہم اور مثبت کردارہے انڈسٹری کے فروغ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانا ہونگے ۔
Load/Hide Comments