گوجرانوالہ: قانون شکن عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،ریجنل پولیس آفیسر

ریجنل پولیس آفیسر شاہد حنیف نے کہا ہے کہ معاشر تی ناسور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔قانون شکن عناصر کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تھانہ صدر کے علاقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے بشارت اور اسامہ کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کیا۔
یا د رہے کہ بشارت ، اسامہ اور عمران کو سادھوکی میں د وڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر گولیاں ماری تھیں۔جس سے بشارت اور اسامہ موقع پرجاں بحق جبکہ عمران بھی بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لا تے ہو ئے چل بسا تھا۔آر پی او نے مزید کہا کہ پولیس اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے، شہریوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں